تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:34

امریکا: کھیل ہی کھیل میں فائر، 6 سالہ بچہ جاں سے گیا

آج نیوز - امریکا میں ایک بچے نے کھیلتے ہوئے آٹومیٹنگ گن سے فائر کر دیا جس سے ساتھ کھیلنے والا بچہ ہلاک ہو گیا۔ امریکا کے شہر نیوجرسی میں آٹومیٹک ہتھیار بچوں کی پہنچ میں رکھنے کا اندوہناک نتیجہ اس وقت سامنے آیا جب چار سالہ بچے سے کھیل کھیل میں فائرنگ ہوگئی اور اس کے ساتھ کھیلنے والا چھ سالہ بچہ جان سے گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ سب کچھ اچانک ہوا، بچے نے والد کا پستول اٹھا کر فائرنگ کردی۔ دادی کا کہنا تھا کہ قصور ان کے بیٹے کا ہے جو گھر میں خطرناک ہتھیار اس طرح کھلے چھوڑ دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.