تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:44

ایران: شدید زلزلے سے 37 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

آج نیوز - ایران کے ایٹمی شہر بوشہر میں شدید زلزلے سے سینتیس افراد ہلاک اور آٹھ سو زخمی ہوگئے جبکہ دو دیہات تباہ ہوئے تاہم پاور پلانٹ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ ایرانی خبرساں ایجنسی کے مطابق ایران کے ایٹمی شہر بوشہر میں چھ اعشاریہ تین شدت کے آنیوالے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے سے دو دیہات تباہ ہوگئے،جبکہ ہلاکتوں کی تعداد سینتیس تک پہنچ گئی ہے، زلزلے کے باعث آٹھ سو افراد زخمی ہیں جس میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور اسی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے پاور پلانٹ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا تاہم اسے بند کردیا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ایران کے علاوہ متحدہ عرب امارات ،قطر اور بحرین میں بھی محسوس کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.