10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:52
برازیل: لاطینی امریکا کی سب سے بڑی دفاعی نمائش
آج نیوز - برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں لاطینی امریکا کی سب سے بڑی دفاعی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے، نمائش میں میزائل، ٹینک اور بھاری فوجی گاڑیوں سمیت راڈار سسٹم بھی رکھے گئے ہیں، آٹو میٹک رائفل ، پستول اور دیگر چھوٹے ہتھیار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ دوسری جانب برازیل کے شہر ساوٴ پالو میں لگا ہے حسن کا میلہ، کئی کمپنیوں نے مل کر کیا ہے بال اور چہرے کو سنوارنے کا بندوبست، پھر کیا تھا میلہ شروع ہوتے ہی خواتین کے ہجوم کے ہجوم سجنے سنورنے پہنچ گئے۔