تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:34

کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کرنیکا وقت ختم

آج نیوز - کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف الیکشن ٹر بیونل میں اپیلیں دائر کرنے کا وقت ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن نے حتمی انتخابی فہرست جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن میں تینتیس اپیلوں کی سماعت ہوئی جس میں سے چھ کو مسترد جبکہ چھ منظور کر لی گئیں۔ اکیس اپیلوں پر جواب طلب کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انیس اپریل تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اٹھارہ اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ اپیلوں پر فیصلے سترہ اپریل تک جاری کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.