تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:26

لاہور :بسنت منانے کی تجویزکیخلاف درخواست منظور

آج نیوز - نگران صوبائی حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی تجویز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال کیس کی سماعت کریں گے۔درخواست گزار جواد خلدون شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کائیٹ فلائنگ ایکٹ پر عمل درآمد کروایا جائے، نگران حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی تجویز غلط ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے بسنت روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔ کیس کی سماعت کل ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.