10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:24
ملک کے بیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
آج نیوز - آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، راولپنڈ ی، اسلام آباد، گوجرانوالہ ،لاہور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں،سرگودھا، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔