10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:34
کراچی:رینجرز کاٹارگٹڈ آپریشن ختم،9 افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
آج نیوز - کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن اور پرانی سبزی منڈی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ختم ہوگیا۔ آپریشن کے دوران نو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔رینجرز نے کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن اور پرانی سبزی منڈی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ رینجرز کیترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر چھاپے مارے اور آپریشن کے دوران نو مشتبہ افراد گرفتارکرلیا اور اٹھارہ اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد کیے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔ آپریشن کے دوران رینجرز نے مورچے بھی تباہ کردیئے۔زرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ چھاپوں میں رینجرز کی خواتین اہلکار بھی شریک ہیں۔ ساتھ ہی رات گئے پرانی سبزی منڈی کے علاقے کرنل بستی پر رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔