تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:24

سندھ ہائیکورٹ:نوشہروفیروز میں نئی حلقہ بندی پر جواب داخل

آج نیوز - سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوشہروفیروز میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست پرالیکشن کمیشن نے جواب داخل کرادیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقراورجسٹس سید فاروق علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نوشہروفیروز کی حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا جس میں یہ بتایا گیا کہ انہوں نے نوشہروفیروز کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق عوامی سماعت کی ہے جس میں سو لوگوں نے نئی حلقہ بندیوں کی مخالفت کی ہے تاہم عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور درخواست گزار سید مرید علی شاہ کو پندرہ اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.