تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:25

پنجاب:خسرہ تاحال بے قابو،مزید 75 بچے مرض کا شکار

آج نیوز - لاہورسمیت پنجاب بھر میں خسرے کا مرض تشویش ناک صورتحال اختیار کر گیا ہے،چوبیس گھنٹوں میں مزید پچھتر کیسز سامنے آگئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ،گوجرانوالہ،فیصل اباد،راجن پور،جھنگ، راولپنڈی ، گجرات،اور مظفرگڑھ سمیت دیگر اضلاع میں مزید پچھتر بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،چار ماہ میں متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار چار سو سات تک جاپہنچی ہے،اس وقت لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلا پچھتر بچے زیرعلاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.