تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:4

لاہو رہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری

آج نیوز - صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی ایک سال کیلئے تقرری کی منظوری دے دی۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظور وزیراعظم کی ایڈوائز پر کی۔ ایڈیشنل ججز میں شعیب سعید، اطہر محمود،شاہد بلال حسین، مس عالیہ نبیل،شہزادہ مظہر اور عابد عزیز شیخ کی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ان ججز کے نام جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے گئے تھے ، جس کے بعد کمیٹی نے آئین کے آرٹیکل ایک سو پچتہر اے کی ذیلی شق تیرا کے تحت منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کئے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی ایک سال کیلئے تقرری وزیراعظم کی ایڈوائز پر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.