تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:54

چوہدری شجاعت کا نگران وزرا کے اختیارات کے تعین کا مطالبہ

آج نیوز - مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے چیف الیکشن کمشنر سے نگران وزرا کے اختیارات کے واضح تعین کا مطالبہ کردیا، ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ نگران وزراء کے فرائض کا واضح انداز میں تعین کیا جائے،انہوں نے خط میں مزید کہا ہے کہ بعض نگران وزرا نے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کر رکھا ہے،انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ نگران وزراء کے فرائض بارے واضح پالیسی کا اعلان کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.