تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:4

الیکشن کمیشن نے حتمی انتخابی فہرست جاری کردی

آج نیوز - الیکشن کمیشن نے حتمی انتخابی فہرست جاری کردی، ملک بھر میں کل ووٹرکی تعداد آٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ نواسی ہزار آٹھ سو دو ہو گئی جبکہ تئیس ہزار اناسی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرلسٹوں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے ،جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق ملک بھرمیں مرد ووٹرز کی تعداد چار کروڑ پچاسی لاکھ بانوے ہزار اور تین سوستاسی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد تین کروڑ پچہتر لاکھ ستانوے ہزار چارسو پندرہ ہو گئی ہے، پنجاب میں کل ووٹرزکی تعداد چار کروڑ بانوے لاکھ انسٹھ ہزار تین سو چونتیس ،بلوچستان میں تینتیس لاکھ چھتیس ہزار چھ سو انسٹھ ،سندھ میں ووٹرکی تعداد ایک کروڑ نواسی لاکھ چھتیس ہزار تین سو پچہترجبکہ خیبرپختونخوا میں ایک کروڑبائیس لاکھ سڑسٹھ ہزار ایک سو ستاون ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ،کراچی میں ووٹرزکی کل تعداد اکہتر لاکھ اکہتر ہزار دو سوسینتیس ہے،دوسری طرف الیکشن کمیشن نے مسترد اور منظور ہونے والیکاغذات نامزدگی کی نئی فہرست جاری کردی، فہرست کے مطابق ستائیس ہزار پچھہتر میں سے تین ہزار نو سو چھیانوے کاغذات مسترد کئے گئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار میں گزشتہ تفصیلات کی نسبت ایک سو انتیس کاغذات نامزدگی کم ہو گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.