تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:15

ملک بھر میں جاری بجلی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

آج نیوز - ملک بھر میں جاری بجلی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، وزارت خزانہ نے پاور پلانٹس چلانے کے لئے بیس ارب روپے جاری کرنے سے انکار کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے سبسڈی کی مد میں رقم جاری کرنے کے احکامات ہی موصول نہیں ہوئے ہیں۔ملک بھر میں جاری توانائی بحران نے جہاں عوام اور تاجر برادری کی زندگی اجیرن کردی ہے، وہیں وزارت خزانہ میں زبانی جمع خرچ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت خزانہ نے خط کے زریعے نگران وزیراعظم کو بتایا کہ بجلی کی سبسڈی میں اب تک دوسو اٹہتر ارب روپے جاری کر چکے ہیں، اور اب سبسڈی کی مد میں صرف تیرا ارب روپے باقی رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پاور پلانٹس چلانے کے لئے بیس ارب روپے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کی وجہ سے بجلی بحران سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے سبسڈی کی مد میں رقم جاری کرنے کے احکامات موصول ہی نہیں ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.