تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:22

پنجاب: بجلی کی غیرمعمولی بندش، صنعتی پہیہ جام، شہری سراپا احتجاج

آج نیوز - پنجاب بھر میں بجلی کی غیرمعمولی بندش نے صنعتی پہیہ جام کردیا ہے، متبادل ذرائع بھی جواب دے گئے ہیں، طلباء و طالبات بھی سراپا احتجاج ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے اٹھارہ گھنٹے ہے۔،واپڈا حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگا واٹ ہے لیکن کم ترسیل سے صورتحال اس کے برعکس نظر آرہی ہے۔ گوجرانوالہ میں شہریوں نے گیپکو آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ دے کر دھرنا دے دیا۔ بجلی کی بندش سے جہاں صنعتی پہیہ جام اور گھریلو صارفین کو مشکلات درپیش ہیں،طلباء و طالبات کیلئے نصابی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوگئی ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر نگران حکومت نے بھی اس بحران کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کئے تو اس کی توجہ الیکشن انتظامات سے زیادہ عوامی ردعمل کو کنٹرول کرنے پر مرکوز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.