تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:39

کراچی میں موت کا رقص جاری، مزید 5 افراد قتل

آج نیوز - شہر کراچی میں موت کا رقص جاری ہے۔ فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ نارتھ کراچی میں موٹر سائکل سواروں کی فائرنگ سے اکرام اور گوہر ہلاک جبکہ وہاں پر موجود راہ گیر رضوان اور عثمان زخمی ہوگئے۔ ساتھ ہی نصرت بھٹو کالونی سے ایک ہاتھ پاوں بندی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مرنے والے کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اس سے قبل لیاری کے علاقے کھارادر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.