تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:17

کراچی:گلستان جوہر میں رینجرز کا آپریشن،15 افراد گرفتار

آج نیوز - کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ آپریشن کے باعث علاقے میں موجود اسکول بھی بند رہے۔شہر بھر میں قانون نافز کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں رینجرز کی خواتین اہلکاروں سمیت دو سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر چھاپے مارے۔ آپریشن کے نتیجے میں دس مشتبہ افراد کو زیر حراست لے کر دس ٹی ٹی پستول، دو رائفل اور ایک ریپیڑر برآمد کرلی گئی۔ رینجرز کی کارروائی کے دوران بچے اسکول نہیں جاسکے۔ علاقہ مکینوں نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کا خیرمقدم کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے باعث شہریوں کو تنگ نہیں کیا جانا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.