تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:34

سہواگ اب بھارت کیلئے نہیں کھیل پائیں گے،جیفری بائیکاٹ

آج نیوز - سابق انگلش بیٹسمین جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ وریندرسہواگ نے بھارت کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیل لیا، وہ شاید دوبارہ کبھی اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔وریندرسہواگ کوپرفارمنس میں عدم تسلسل کے باعث آسٹریلیا کیخلاف آخری دوٹیسٹ میچزسے ڈراپ کردیا گیا جبکہ انہیں چیمپئینزٹرافی کے ابتدائی تیس رکنی اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ سابق انگلش بیٹسمین جیف بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں سہواگ اب دوبارہ بھارت کیلئے نہیں کھیل پائیں گے کیونکہ بھارت نے نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینے کی حکمت عملی اپنا لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے ٹیم میں نوجوان خون کوشامل کرکے درست فیصلہ کیا۔ بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ سہواگ گزشتہ بیس سال کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں، ان کی واحد کمزوری دفاعی تکنیک کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہواگ اپنے ہی اندازمیں کھیلتے ہیں، سہواگ جیسے پلئیرکیلئے بیٹنگ اسٹائل تبدیل کرنا بہت مشکل ہے۔ سہواگ اپریل دوہزاربارہ سے آٹھ ٹیسٹ میچزمیں صرف چارسوآٹھ رنزبناسکے جبکہ چھ ون ڈے میچزمیں ان کے رنزکی تعداد صرف ایک سوتراسی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.