11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:14
گوجرانولہ :استاد نے شور مچانے پر طالبعلم کی انگلیاں توڑدیں
آج نیوز - گوجرانولہ کے ظالم استاد نے کلاس میں شور مچانے پر چھٹی کلاس کے طالب علم کے ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں۔ بارہ سالہ دانش ایم سی ماڈل سکول فیروزوالا روڈ وحدت کالونی میں چھٹی جماعت کا طالب علم ہے۔کلاس میں شور مچانے پر استاد ظفرغازی مبینہ طور پر بچے کو ڈنڈے مارے جس سے ننھے دانش کی تین انگلیاں ٹوٹ گئیں۔دانش کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معصوم بچے پر تشدد کی تصدیق کر دی دانش کے والدین نے حکام سے واقع کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔