تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:1

کراچی پولیس کے نئے سربراہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے عہدہ سنبھال لیا

جیو نیوز - کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی پولیس کے نئے سربراہ شاہد حیات اور شہر کے تینوں اضلاع کے نئے ڈی آئی جیز نے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔نئے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات، اس سے قبل اسپیشل برانچ، کراچی کے ضلع شرقی اور جنوبی کے ڈی آئی جی کے عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔ آج نیا عہدہ سنبھالنے کے بعد جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بعض عناصر کی جانب سے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ وہ محسود نہیں ہیں اور اگر ہوتے بھی تو اس پیشہ ورانہ فرائض میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شاہد حیات نے کہ کہا وہ کسی گروپ یا فرقے سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ سماج دشمن عناصر خواہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت یا تنظیم سے تعلق رکھتے ہوں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔ کراچی غربی کے نئے ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ساوٴتھ عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ نے بھی کام شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.