13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:49
لاہور ،5 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں مغلپورہ پولیس نے 5 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔مغل پورہ کی پانچ سالہ بچی سنبل کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ اس کے والد شفقت کی مدعیت میں درج کیاگیا ،تاہم ابھی تک پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ،۔درندہ صفت ملزم بچی سے زیادتی کے بعد اس کی حالت غیر ہونے پر اسے گنگارام اسپتال کے گیٹ پر پھینک گئے تھے ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے اور پولیس کوواقعے میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دیا ہے۔