تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:41

ایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ آج کراچی پریس کلب پر ہوگا

جیو نیوز - کراچی…ایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ آج کراچی پریس کلب پر ہوگا۔منتخب نمائندوں، ہمدردوی ں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اورایم کیوایم کوریاستی آپریشن کانشانہ بنانے کے خلاف آج متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی پریس کلب پرْ امن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کارکنوں اور ہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعدادمیں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں اور حکومتی مظالم کے خلاف پرامن طورپراپنااحتجاج رجسٹر کرائیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈآپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے عہدیداروں ،کارکنوں اوراس کے ہمدردوں کوبڑے پیمانے پر گرفتارکررہی ہے اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے جبکہ شہرمیں دہشت گردی کابازارگرم کرنے والے عناصرآج بھی آزادہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کوسیاسی انتقام کانشانہ بنانے کے خلاف ہرسطح پر پرامن احتجاج جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.