تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:42

مبینہ دھاندلی: ایاز صادق کو18 ستمبر تک جواب داخل کرنے کا حکم

جیو نیوز - لاہور…الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف انتخابی عذرداری پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اٹھارہ ستمبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 122 میں ضمنی انتخابات کے نتائج کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کر رکھی ہے ،درخواست میں پولنگ کے دوران مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا ہے ،اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر الیکشن ٹربیونل نے اظہار برہمی کیا ،اور 18 ستمبر کو ہر صورت جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.