تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:57

لاہور ،5 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ ،5 افراد گرفتار

جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے مغل پورہ میں 5 سالہ بچی کے اغوا ء اور زیادتی کا نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے بہیمانہ واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔مغل پورہ کی پانچ سالہ بچی، تین سالہ کزن کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ درندہ صفت لوگ آئے اور اسے کو اغوا کر کے لے گئے۔بیٹی نظر نہ آنے پرپریشان والدین دیوانہ وار تلاش کرتے رہے ،اس دوران میڈیا پر زیادتی کا شکار بچی کی خبر چلی ،جسے نامعلوم افراد گنگارام اسپتال کے گیٹ پر پھینک گئے تھے ،والدین اسپتال پہنچے تو بیٹی کو برے حال میں پایا ۔واپڈا ملازم باپ شفقت کی مدعیت میں مغل پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے واقعے کا نوٹس لینے پر پولیس حرکت میں آ گئی اور پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ملزموں سے بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.