تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:58

ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

جیو نیوز - کراچی…چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی اور ان آنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے آگے بڑھائیں الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر کے بعد بینچوں کی تعداد بھی بڑھا ئی جا سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں انڈر گراوٴنڈ پارکنگ کے منصوبے سے آئندہ پچاس سال کی ضروریات پوری ہوسکیں گی سندھ ہائی کورٹ کے بعد ملیر بار میں بھی نادرا تصدیقی سیل قائم کردیا ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ عدالت میں کرپشن اور جعلی زر ضمانت کے خاتمے کے لئے آن لائن تصدیق کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے بعد ٹریبونل اور تمام خصوصی عدالتیں ایک ہی جگہ منتقل ہوجائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.