تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:45

آئی جی پنجاب نے اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیے

جیو نیوز - لاہور…آئی جی پنجاب نے اتوار کے روز ریلوے اسٹیشن سے بم سمیت دہشت گرد کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیے۔تقریب کا انعقاد آئی جی آفس میں کیاگیا ،آئی جی پنجاب خان بیگ نے ریلوے اسٹیشن پر دہشت گرد کوپکڑنے والے پولیس اہلکاروں اقبال اور اس کے ساتھیوں کو 50،50 ہزار روپے جبکہ ایس ایچ او اوراے ایس آئی کوساڑھے 27،27ہزار روپے فی کس دیاگیا،اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر افسران بھی موجود تھے،ان پولیس اہلکاروں نے مشتبہ دہشت گرد کو8ستمبر کوبارودی موادسمیت پکڑاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.