تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:45

لاہور ، ہربنس پورہ میں 55 سالہ شخص قتل ، ورثا ء کا احتجاجی مظاہرہ

جیو نیوز - لاہور …لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں دیرینہ رنجش پر 55 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا ،،مقتول کے ورثا نے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے 55 سالہ سلامت مسیح پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سلامت موقع پر دم توڑ گیا۔مقتول کے ورثا نے کینال روڈ پر ٹائر جلا کر بھر پور احتجاج کیا اور دو گھنٹے تک سڑک بلاک رکھی ۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پرمنتشر ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.