13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:46
پشاور: پانچ اشتہاریوں سمیت 17 جرائم پیشہ افرادگرفتار
جیو نیوز - پشاور…پشاور میں پانچ اشتہاریوں سمیت 17 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تھا نہ آغہ میرجانی کی حدود میں وزیر باغ کے علاقہ میں کیاگیا۔ جو تقریبا چار گھنٹے جاری رہا۔ آپریشن کے دوران پانچ اشتہاریوں سمیت 17 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیاگیا۔ جن کے قبضہ سے چار کلاشنکوف، چار پستو ل اور سیکڑوں کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ اشتہاری قتل اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔