13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:41
برطانیہ کے شہر لیسٹر کے ایک مکان میں آگ لگ گئی، 4 پاکستانی جاں بحق
جیو نیوز - لندن … برطانیہ کے شہر لیسٹر کے ایک مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 3 بچے شامل ہیں، چاروں افراد کا تعلق کراچی سے ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ برطانوی پولیس کے مطابق لیسٹر کے ایک مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون شہنیلا توفیق، بیٹی زینب، دو بیٹے جمال اور بلال شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تمام پہلووٴں سے تفتیش کررہے ہیں، آگ لگنے کا واقعہ قتل کی سازش بھی ہوسکتی ہے۔