تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:50

مجرموں کی موجودگی پر فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا،نشانہ ایم کیو ایم کوبنادیا گیا،رندھاوا

جیو نیوز - ملتان …کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے لاپتہ کارکنوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ملتان میں بھی ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کمیٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کمیٹی کی جانب سے ملتان کے نواں شہر چوک پر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت رابطہ کمیٹی کے ممبر افتخار اکبر رندھاوا اور ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے صدر مرزا فرقان علی مغل نے کی ۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بنیرز اٹھا رکھے تھے جن پر چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے از خود نوٹس لیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے ندیم ہاشمی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ممبر افتخار اکبر رندھاوا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور طالبان کی موجودگی محسوس کی تھی جس پر انہوں نے فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھا تاہم حکومت نے آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا ۔کراچی میں 1992 والے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو اب ایم کیو ایم برداشت نہیں کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.