13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:22
اے پی سی کے بعد دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، فضل الرحمان
جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان … جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد ملک میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، طالبان منتظر ہیں کہ کس طرح امن کی طرف بڑھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں نے حکومت کو مینڈیٹ دے دیا ہے کہ وہ عملی اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات ضرور ہوں گے لیکن اس کی شکل کیا ہوگی اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات میں تمام اسٹیک ہولڈر آن بورڈ ہوں گے اور ان کی مشاورت سے معاملہ آگے بڑھے گا۔