14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:53
کراچی: رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 30افراد زیر حراست
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں بھتا خوری اور دیگر جرائم میں ملوث 30 افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا، حراست میں لیے گئے افرادمیں ایک مسجدکے پیش امام اورکئی سیاسی کارکن شامل ہیں۔ رینجرزترجمان کے مطابقسند باد گوٹھ،لاسی گوٹھ،میکاسا اپارٹمنٹ،پختون آباد، لسبیلہ چورنگی اورگارڈن کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیاگیا۔ کارروائیوں میں بھتا خوری اور دیگر جرائم میں ملوث 30 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، زیرحراست افراد میں کالعدم تنظیم سے رابطے کے شبہے میں ایک مسجدکے پیش امام اورکئی سیاسی کارکن بھی شامل ہیں۔ رات گئے گلبہار کے علاقے محمد آباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کی جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے۔رینجرز کی نفری نے 2 گلیوں کا محاصرہ کیا تاہم کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا۔