تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:9

نارتھ کراچی: ڈکیتی کے دوران مبینہ پولیس مقابلہ، 3ڈاکو ہلاک، 3فرار

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر تھری رحمانیہ موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ 3 فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر تھری میں 6 ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہو ئے اور گھر میں موجود اہل خانہ کو یر غمال بناکر لوٹ مار کر رہے تھے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے 15 پر پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ 3 ڈاکو فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ، تاہم خوش قسمتی سے اس کارروائی میں پولیس کا کوئی بھی اہلکار زخمی نہیں ہوا، ہلاک ہو نے والے ملزمان کی لاشیں ضابطہ کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.