14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:36
پاکپتن :پیسے نہ دینے پراوباش نے والدہ کو قتل کردیا
جیو نیوز - پاکپتن…پاکپتن میں ناخلف بیٹے نے پیسے نہ دینے پراپنی والدہ کو فائرنگ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق فرید ٹاوٴن کی آبادی رحمٰن ٹاوٴن میں مبشر نامی اوباش نوجوان پیسے لینے کے لئے اکثر اپنی والدہ مزمل ایمان پر تشدد کرتا تھا ،مبشر کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہوا تھا،جمعہ کی رات ملزم نے ماں سے پیسے مانگے ،ماں نے انکار کیا تو اس نے پستول سے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔