تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:5

انسدادِ دہشت گردی فورس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،وزیر اعظم

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اعظم محمدنواز شریف کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی فورس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، اس میں تاخیرکسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔رائے ونڈفارم ہاوٴس جاتی عمرہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتیہوئیوزیر اعظم نے ہدایت کی کہ انسدادِ دہشت گردی فورس میں باصلاحیت اور قابل لوگ رکھیجائیں اور اسے جدید آلات اور مشینری سے آراستہ کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے چیلنج سے موٴثر طریقے سے نمٹا جاسکے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب،آئی جی پولیس اور ہوم سیکریٹری نے بھی شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے بچی سیزیادتی کیس میں پیش رفت سے وزیر اعظم کوآگاہ کیا۔بعدمیں شاہراوٴں اور سڑکوں کے بارے میں بھی ایک اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے لاہور میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے اور سرکلر روڈ سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا حکام نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.