14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:37
امریکا افغانستان کا اسلامی تشخص مٹارہا ہے،افغان علماء
جیو نیوز - کوئٹہ… رکن افغان علماء مشاورتی کمیٹی مولانا عبدالعزیز کاکڑ کا کہنا ہے کہ امریکا نے گیارہ ستمبر کے واقعہ کے بعد 12سال کے طویل عرصہ میں افغانستان کے سیاہ و سفید کا مالک بن کر اسے تباہی اور بربادی سے دوچار کردیاہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مولاناعبدالعزیز خان کا کہناتھا کہ نو ستمبر کے واقعہ کے بعد امریکا نے مغرب کے48ممالک کیساتھ مل کر افغانستان میں حملہ کرکے اسے طاقت کے ذریعے یرغمال بنایا اور وہاں دشمن ایک منظم منصوبے کے تحت تباہ کاری کا جال بچھا رہاہے اور بین الاقوامی این جی اوز، مغربی پریس اور الیکٹرانگ میڈیا افغانستان کے اسلامی تشخص کو منظم انداز سے مٹارہاہے،اس موقع پر ان کا یہ بھی کہناتھا کہ انڈیا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہاہے، جبکہ جنوبی افغانستان میں بے شمار جاسوسی کے اڈے اور تخریب کاری کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔