تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:37

عوامی نیشنل پارٹی نے تحریک انصاف کی اے پی سی کو مسترد کردیا

جیو نیوز - پشاور…عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلائی جانیوالی اے پی سی کو مسترد کر دیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے اے پی سی کا شوشہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ جب تمام سیاسی جماعتوں نے وفاقی حکومت کو اختیار دیدیا ہے تو پھر صوبائی حکومت کا اے پی سی بلانا بلاجواز ا ہے، طالبان قبائلی علاقوں میں ہیں اور قبائلی علاقے وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.