14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:9
کراچی: گلشن ضیاء میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردپکڑ لئے
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن گلشن ضیاء میں رینجرز آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خفیہ اطلاعات پر گلشن ضیاء میں کاروائی کی گئی۔کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والے دونوں دہشت گرد فرقہ وارانہ قتل و غارت گری میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکر لیا گیا ہے۔