14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:25
مالاکنڈ کے تحصیل درگئی میں پٹواریوں اور وکیلوں کے درمیان ہاتھا پائی
جیو نیوز - مالاکنڈ…مالاکنڈ کے تحصیل درگئی میں پٹواریوں اور وکیلوں کے درمیان ہاتھا پائی کے نتیجے میں دو وکلاء زخمی ہوئے۔ درگئی بار ایسو سی ایشن نے واقعہ کے خلاف عدالتی بائی کاٹ کردیا۔ درگئی بار ایسو سی ایشن کے صدر فضل الرازق نے جیو نیوز کو بتایا کہ پٹواری اور وکلاء کے مابین جھگڑا تحصیل درگئی کے کورٹ میں ہوا۔ انہو ں نے بتایا کہ ہاتھا پائی کے نتیجے میں دو وکلاء زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے خلاف وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائی کاٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے ذمہ دار پٹواریوں کو گرفتار نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔