تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:41

کراچی میں ڈی ایس پی کا قتل: چوہدری نثار کا قائم علی شاہ کو ٹیلی فون

جیو نیوز - اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور کراچی میں ڈی ایس پی کے قتل کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی، دونوں رہنماوٴں نے شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے کراچی میں ڈی ایس پی کے قتل کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماوٴں نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اور پولیس کے درمیان تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آج صبح ملیر ماڈل کالونی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے لانڈھی جیل کے سپرنٹنڈنٹ ڈی ایس پی ممتاز علی شاہ کو قتل کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.