14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:43
بنوں: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکار زخمی
جیو نیوز - بنوں … بنوں میں میران شاہ روڈ پر فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے میران شاہ روڈ پر میر زائل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔