تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:48

حمزہ قتل کیس کی سماعت : ملزم شعیب نوید کی عدم حاضری پر نوٹس جاری

جیو نیوز - کراچی … کراچی میں انسدادد ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حمزہ قتل کیس میں ضمانت پر رہا ملزم شعیب نوید کی عدم حاضری پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔ حمزہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ نے کی۔ دوران سماعت ضمانت پر رہا کیس کے مرکزی ملزم شعیب نوید کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور بغیر اجازت سماعت کیلئے پیش نہ ہونے پر ملزم کو نوٹس جاری کردیئے۔ حمزہ قتل کیس کا مقدمہ 27 اپریل کو درخشاں تھانے میں درج کیا گیا۔ ملزمان شعیب نوید اور اس کے گارڈ پر 16 سالہ او لیول کے طالبعلم حمزہ کے قتل کا الزام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.