14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:48
لاہور : کمسن بچی کے اغواء اور زیادتی کی ایف آئی آر جیو نیوز کو موصول
جیو نیوز - لاہور … لاہور کے علاقے مغل پورہ میں کمسن بچی کے اغواء اور زیادتی کی ایف آئی آر جیو نیوز نے حاصل کرلی۔ بچی کے والد شفقت کی مدعیت میں ایف آئی آر 13 جنوری کو تھانہ مغل پورہ میں درج کرائی گئی ، غوثیہ کالونی ساہو واڑی کے رہائشی شفقت کے مطابق اس کے 6 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں، جمعرات کی شام چھوٹی بیٹی اپنے 3 سالہ کزن احمد یار کے ساتھ گلی میں کھیل رہی تھی کہ آدھ گھنٹے میں دونوں غائب ہو گئے، بہت تلاش کے باوجود نہ ملے ، رات 2 بجے ٹی وی کی خبروں سے پتہ چلاکہ کہ اس کی بیٹی اسپتال میں ہے، وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ مدعی نے درخواست کی کہ اس کی بیٹی کے اغوا ء اور زیادتی کے ملزمان کیخلاف کارروائی کر کے سخت ترین سزا دی جائے ۔