14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:3
کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 5 بھتا خور گرفتار، اسلحہ برآمد
جیو نیوز - کراچی … پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی میں 2 مختلف مقامات پر کارروائی کرکے 5 بھتا خور وں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو نوید احمد نثار خواجہ کے مطابق پہلی کارروائی اورنگی ٹاوٴن میں کی گئی جہاں ملزمان نے ایک میڈیکل اسٹور کے مالک سے 5 لاکھ روپے بھتا طلب کیا اور ادائیگی نہ کرنے پر اسٹور پر فائرنگ بھی کی تھی، یہ ملزمان علاقے کی مختلف مارکیٹوں سے پہلے بھی بھتا بھی وصول کرچکے تھے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد سلیم، محمد اسحق اور ثناء اللہ شامل ہیں۔ ایک اور کارروائی میں ایک نجی کمپنی کے سیلز منیجر سے 5 لاکھ روپے بھتا طلب کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان محمد افضل اور غلام نازک کو حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور موبائل سمز بھی برآمد ہوئی ہیں۔