14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:3
پراونشنل ڈاکٹرز ایسوی ایشن خیبرپختونخوا کا 17 ستمبر سے ہڑتال کا اعلان
جیو نیوز - پشاور … پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے 17 ستمبر کو اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ترجمان امیر تاج نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبرز اجلاس میں 17 ستمبر کو مطالبات کے حق میں پشاور کے تینوں بڑے اسپتالوں میں ہڑتال کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹرز کے مطالبات کے حل میں غیر سنجیدہ ہے، اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلایا جائے گا۔