15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:13
لاہور:درندگی کاشکار 5سال کی معصوم بچی کی حالت نہیں سنبھل سکی
جیو نیوز - لاہور…اسپتال میں زیر علاج درندگی کاشکار بننے والی بچی کی حالت نہیں سنبھل سکی اور وہ تاحال کوئی بیان دینے کے قابل نہیں۔زیادتی کانشانہ بنائی گئی معصوم بچی تیسرے روز بھی اتنی وحشت زدہ ہے کہ کچھ دیر کے لیے آنکھیں کھولتی ہے اور پھر بند کر لیتی ہے،ابھی تک وہ کچھ نہیں بول پارہی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کا دو ہفتے بعد دوبارہ آپریشن ہو گا،جسمانی طور پر وہ ٹھیک مگربہت سہمی ہوئی ہے ،تاہم ایک دو روز میں ماہرین نفسیات کے ذریعے اس کی کونسلنگ شروع کرائی جائے گی جس کے بعد امید ہے کہ وہ کوئی بیان دینے کے قابل ہو سکے۔