15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:28
کراچی کی غریب ماں جس کے 4 بچے دماغی کم زوری کا شکارہیں
جیو نیوز - کراچی… ماں کے آنسو درد دل رکھنے والوں کو دکھی کردیتے ہیں اور اگر ماں کا دل دکھا ہو تو ہر آنکھ اشکبار ہوجاتی ہے۔کراچی کی ایک ایسی ہی غریب ماں ہے جس کے 5میں سے 4بچے دماغی کمزوری کا شکار ہیں ۔یہ ایک گھر ہے۔لاچار ، مجبور اور بے بس ماں کا گھر جس کے آنگن کے 5میں سے 4پھول ذہنی معذوری کے باعث مرجھارہے ہیں۔اس پر غربت اتنی ہے کہ یہ ماں نہ تو انکا صحیح علاج کرانے کی سکت رکھتی ہے اور نہ ہی انہیں کسی ادارے میں داخل کراسکتی ہے۔