تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:54

مظفرآباد:جیپ دریا میں گرگئی،2 افراد جاں بحق،3 زخمی

جیو نیوز - مظفرآباد…آزاد کشمیر میں وادی گریز میں موڑ کاٹتے ہوئے جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 2مسافر جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر جیپ کیل سے تاوٴبٹ جارہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے مرناٹ کے مقام پر دریائے نیلم میں جاگری جس سے 2مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے ،3افراد کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا جبکہ ایک مسافر کو دریائے نیلم میں تلاش کیاجارہا ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.