15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:11
شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،ایک اہلکار شہید
جیو نیوز - میران شاہ…شمالی وزیرستان میں میران شاہ میر علی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذارئع کے مطابق میر علی روڈ پر دھماکہ اسوقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میران شاہ سے بنوں جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے گاڑی کے قریب دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اوردو زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ ہے۔