15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:13
لاہور میں بچی سے زیادتی،تفتیش کیلئے محلے کے25افرادگرفتار
جیو نیوز - لاہور …لاہور میں بچی سے زیادتی کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں تفتیش کے روایتی طریقے استعمال کرتے ہوئے مخبروں کا جال بچھا دیا ،علاقے کے 25 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ،مغل پورہ زیادتی کیس کی تفتیش کیلئے پولیس متحرک ہو گئی ،تفتیش کے لیے جدید سائنسی طریقے ہی نہیں پولیس کے مخصوص روایتی طریقوں اور حربوں کا بھی بھرپور استعمال ، مخبروں کے ساتھ گھر گھر سے خبریں لانے والی عورتیں بھی علاقے میں پھیلا دی گئیں ،خوف و ہراس کی فضاء میں جگہ جگہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی سے لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اہل علاقہ متاثرہ گھرانے کی پریشانی اور غم میں برابر کے شریک تو ملزموں کی جلد گرفتاری کی ہرکوشش میں بھی شامل ہیں، بچی کی ٹیچر کو یہ پچھتاوا کہ اس روز اسے جلد کیوں جانے دیا ،تفتیش کیلئے ایک سوال یہ بھی اُٹھتا ہے کہ بچی پشتو کے سوا کوئی اور زبان نہیں سمجھتی ،ملزم کوئی پشتو بولنے والا بھی ہوسکتا ہے۔