تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:33

لاہور میں انسانی گردے بیچنے والے گروہ کے6ارکان گرفتار

جیو نیوز - لاہور …لاہور میں پولیس نے انسانی گردے فروخت کرنے میں ملوث گروہ کے 6 ارکان گرفتار کر لئے۔ ملزمان نے ملک پارک میں میڈیکل سینٹر بنا رکھا تھا جہاں وہ غریب محنت کشوں کو مفت علاج کا جھانسہ دیتے اور راولپنڈی لے جا کر گردوں سے محروم کر دیتے تھے۔ ایس پی سٹی مفخر عدیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان جھانسہ دے کر محنت کشوں کو لاہور سے روالپنڈی لے جاتے تھے، جہاں آپریشن کے ذریعے ان کے گردے نکال لئے جاتے تھے۔ یہ گروہ اب تک تیس سے زائد افراد کے گردے نکال کر بیچ چکا ہے۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ میڈیکل سینٹر میں موجود 7افراد کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ گروہ کا سرغنہ ڈاکٹر فواد ممتاز فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.